کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے کونسلر شاہد بھٹی، کینٹ مدینہ ویلفیئر کی چیئرپرسن اور ان کی کابینہ اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماں اور مختلف ونگز کے نمائندگان نے بھی سیاسی امور، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر اہم پارٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات میں شریک رہنماں میں مشیر وزیراعلی بلوچستان لالا نسیم الرحمن ملاخیل، ضلعی صدر سردار سحر گل خان خلجی، ارباب اقبال کاسی، چوہدری شبیر، سابق ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، حاجی میر نوراللہ لہڑی، میر بہادر خان لانگو، اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری طارق گل، عامر جاوید، زکریا پیٹریک، زرغون ٹان کے صدر میر عبدالصمد مینگل، ملک عالم کاسی، ڈاکٹر عباس ہزارہ، ماسٹر ابراہیم ہزارہ، اسد دہوار، زیشان شانی، صلاح الدین کیبزئی اور وحید گنگناڑی شامل تھے۔اسی طرح سریاب ٹان کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ اور حضور بخش گنگناڑی نے بھی پارٹی امور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم یوتھ افیئرز کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی، شاکر محمد حسنی اور نثار احمد خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی کی فعالیت، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی میں نظریاتی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی جدوجہد اور تنظیمی محنت ہی پارٹی کو عوامی سطح پر مزید فعال بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کا جذبہ، یکجہتی اور عوام سے رابطہ پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے






