بیلہ،مہنگائی کی لپیٹ میں شہری، خوردنی اشیا کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور

لسبیلہ(آوازٹائمز)لسبیلہ کے شہر بیلہ میں مہنگائی ایک بار پھر بے قابو ہوتی جا رہی ہے، اور خوردنی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پھل، سبزی، گوشت اور دیگر بنیادی ضروریات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی متاثر کر رہی ہے بلکہ معاشرتی دبا بھی بڑھا رہی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خوردونوش کو عوام کی پہنچ میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں