جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ کے لیے فوری اور مثر سیکورٹی کی درخواست

کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام تحصیل چمن کے رکن مجلس شوری اور یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے سابق ممبر حافظ محمد صدیق مدنی نے وزارتِ داخلہ سے اپیل کی ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ کو فوری اور مثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ مولانا حافظ حمد اللہ ملک کے اہم اور بااثر سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ملکی سیاست میں خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور عوامی حقوق کے لیے مولانا حافظ حمد اللہ کی مسلسل جدوجہد کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا حافظ حمد اللہ پر پہلے بھی تین مرتبہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں اور اب بھی سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر ان کے لیے جامع اور سخت سیکورٹی انتظامات ناگزیر ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے مولانا حافظ حمد اللہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی قومی و سیاسی خدمات جاری رکھ سکیں۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی و مذہبی رہنماں کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں