تحصیل کرخ بھلونک میں ڈیزل کوچ کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خضدار(آوازٹائمز)تحصیل کرخ بھلونک میں روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کرخ کی ایم 8 شاہراہ پر بھلونک جروارو کے مقام پر ڈیزل بردار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا۔حادثے میں نعمت اللہ ساسولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوا۔ دونوں کا تعلق بھلونک سے بتایا گیا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں