خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے قلات میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگردہلاک

قلات (آوازٹائمز)سکیورٹی فورسز کے قلات میں خفیہ اطلاعات پر ایک آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگردہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 12 ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہیں، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں