ڈیرہ بگٹی(آوازٹائمز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے آر ڈی 238 کے قریب ایک ٹریکٹر بارودی سرنگ پر چڑھنے کے بعد دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔دھماکہ مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے






