پشین میں شدید سردی، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

پشین(آوازٹائمز)پشین شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسم کی شدید سردی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ سردی بڑھتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ہر سال سردی شروع ہوتے ہی گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو جاتا ہے، جس سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی مسلسل بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں