اسلام آباد(آوازٹائمز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ملک دشمن اور اداروں کے خلاف مذموم مہم ترک کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ملکی پالیسیوں کو ووٹ دیگر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں 66 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کی شرح میں کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ 60 فیصد لوگوں کے مطابق حکومتی پالیسیز کی وجہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ہے انہوں نے کہاکہ جب ملک ہمیں ملا تھا تو ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں انہوں نے کہاکہ تمام وزارتیں ای پورٹلز کے ذریعے بہتری کی طرف جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں نو مئی اور دس مئی والے بھی ہیں غزہ اور پاکستان میں فرق ہے تو وہ افواج پاکستان ہے ایک ملک میں دو فوجیں نہیں ہوسکتیں یا آپ کی فوج ہوگی یا دشمن کی فوج ہوگی انہوں نے کہاکہ آپ فوج کو گالیاں دیں گے تو آپ دشمن کی فوج کو بلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میر صادق اور میر جعفر کی مثالیں آپ کے سامنے ہے ہماری فوج پاکستان کے سرحدوں کی محافظ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ رافیل کو ہمارے جہازوں نے نہیں بلکہ جذبے نے گرایا ہے انہوں نے کہاکہ جو جماعت کرپشن ختم کرنے آئی مگر وہاں کرپشن روکنے کے ادارے کو تالا لگایا ضمنی انتخابات میں عوام نے نفرت کی سیاست کو دفن کیا ہے اس موقع پر وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہاکہ ایک شخص کے ذہن میں جو آتا ہے وہ کہتا ہے اور پارٹی اس کو پھیلاتی ہے انہوں نے کہاکہ دو ہزار گیارہ سے ملک کے ساتھ کھلواڑ شروع کیا گیا انہوں نے کہاکہ حکومت پہ جائز تنقید کریں اس حوالے سے ادارے کی جانب سے جو بات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے ہر عمل کا ہمیشہ ایک رد عمل ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ اداروں کو اس طرح ٹارگٹ کرنا کیسا طریقہ ہے اب بہت ہوگیا یہ ختم ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ بھارت، افغان سوشل میڈیا اور تحریک انصاف کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں انہوں نے کہاکہ فواج پاکستان کو اپنے اس گندے کھیل میں نشانہ نہ بنائیں کل بھی آپ کے صوبے میں شہادتیں ہوئی ہی انہوں نے کہاکہ گورنر راج کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچا جا رہا ہے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پروان چڑھنے کی وجہ عمران خان ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے بارے میں بھی کہتے ہیں یہ نہیں ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ آپ دہشت گردی کے آپریشنز میں حائل ہوتے ہیں اور جس لہجے میں آپ بات کرتے اس طرح آپ سیاست نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان مخالف یا پاکستان کے مفاد کی سیاست کرنی ہے انہوں نے کہاکہ کیا گورنر راج کوئی غیر آئینی عمل ہے اگر جنگ کا اعلان کردیا ہے تو ہمیں واضح طور پر بتائیں ہم آپ سے پھر اس طریقے سے برتاؤ کریں گے






