اسلام آباد (آوازٹائمز) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ پارلیمنٹ ہی ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے جہاں عوام کے مسائل سنجیدگی سے اٹھائے جاتے ہیں۔قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ایک اہم توجہ دلاؤ نوٹس پر حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا قومی اسمبلی کے حالیہ مشترکہ اجلاس میں ان کی پارٹی کی حاضری مکمل رہی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی عمل اور جمہوری اقدار کو ترجیح دی ہے۔ ہماری جماعت کا یقین ہے کہ پارلیمنٹ ہی ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے جہاں عوام کے مسائل سنجیدگی سے اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے اگرچہ ان کے شدید سیاسی اختلافات ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے دن سے اسمبلی کے فلور پر عوامی مسائل کی نمائندگی نہیں کی۔ پی ٹی آئی صرف اپنے بانی کے بارے میں بات کرتی رہی، عوامی مسائل اْن کی ترجیح کبھی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا شازیہ مری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ایک اہم توجہ دلاؤ نوٹس پر حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ یہ ایک ایسا معاملہ تھا جس پر فوری توجہ کی ضرورت تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکومت اس نوٹس کے مواد سے ہی خوفزدہ تھی۔انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی تھی، جس کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اسی مثبت ردعمل کے بعد ہم نے یہ توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا، مگر افسوس کہ حکومت نے اسے جس غیر سنجیدگی سے لیا، وہ پارلیمانی روایت کے منافی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتی رہے گی اور پارلیمنٹ کو فعال اور مؤثر بنانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی






