کوئٹہ(آوازٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔کمیشن کے مطابق ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کی پابند ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، قانونی اور عدالت سے تصدیق شدہ ہے، لہذا اس بنیاد پر انتخابات مخر نہیں کیے جا سکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق موسم اور سیکیورٹی صورتحال بھی انتخابات ملتوی کرنے کا قابل قبول جواز نہیں، کمیشن تمام انتظامات مکمل کر چکا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کی جاہے






