ڈیرہ بگٹی(آوازٹائمز)ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ پیش آتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔لاش کو اسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے






