حب (حافظ ابوبکر/نوازعلی) ماشاء اللّٰہ یہ وہ بزرگ ہے، جو پوری سعودی عرب اور پوری دنیا کے میڈیا میں وائرل ہوا تھا، جس کا انداز اور لباس دیکھ کر سعودیوں کو اسلاف صحابہ کرام کا زمانہ یاد آ رہا تھا یہ بزرگ پاکستان سے ہیں اور انکا نام عبدالقادر عالیانی مری ہے جو بلوچستان کے ضلع حب کے علاقہ ساکران میں رہائش پذیر ہیں۔
اور انکا کہنا ہے کہ میں ویڈیو میں اپنے ساتھیوں کے نہ ملنے پر پریشان تھا اور کسی نے ویڈیو بنا کے ڈال دی جس کی وجہ سے میرے ساتھی بھی مجھے مل گئے اور پوری دنیا میں مشہور بھی ہوگیا۔






