پنجگور(آوازٹائمز)پنجگور آل مکران پنجگور یوتھ فیسٹیول کا شاندار افتتاح افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفل برگیڈیئر ظفر اقبال ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون ایس پی پولیس دوست محمد بگٹی ڈی ای او ایجوکیشن ملک سعید اکبر یونیورسٹی اف مکران کے محمد یونس بلوچ، مجاہد بلوچ، آفتاب اسلم،عطا مہر،چیف آفیسر عزت اللہ محمد حسنی ایکسئین بی اینڈ آر ظریف بلوچ ڈائریکٹر زراعت ریسرچ پرنسپل انٹر کالج تسپ مشتاق احمد سمیت یونیورسٹی اف مکران کے طلبہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات تاجران کمیٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آل مکران پنجگور یوتھ فیسٹول میں فوڈ و کلچرل اسٹالز، آرٹس ایگزیبیشن، یوتھ ورکشاپس، مشاعرہ، میوزیکل پروگرام، اور نوجوانوں کے لیے مخصوص سرگرمیاں شامل ہیں، کمانڈنٹ ایف سی پنجگور برگیڈیئر ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے ایس پی دوست محمد بگٹی یونیورسٹی اف مکران کے محمد یونس بلوچ تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز لعل دوست حق دو تحریک کے ملا فرہاد پیپلزپارٹی مکران ڈویژنل سکریٹری آغا شاہ حسین صغیر احمد یوسی چیرمین حاجی طاہر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب اور دیگر کے ہمراہ فوڈ و کلچر اسٹال آرٹس ایگزیبشن یوتھ ورکشاپ اور بک اسٹالز کا معائنہ کیا اور میوزیم ہال کا بھی دورہ کیا اس موقعے پر پنجگور کے نامور آرٹسٹ حفیظ گوہر جی نورفاطمہ شمس النسا نے شرکا کو فن پاروں کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ پنجگور کے نوجوان آرٹ کے میدان میں بھی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں یوتھ فیسٹیول کے آغاز پر لوگوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا تین روزہ فیسٹیول 13 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا آل مکران یوتھ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ پنجگور کی مالی معاونت سے منعقد کیاگیا ہے






