ڈیرہ مراد جمالی (آوازٹائمز)نصیراباد پولیس کی مختلف کاروائیاں موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ریٹائرڈ)عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد شمن سولنگی کی نگرانی میں پولیس تھانہ سٹی اور پولیس تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی کی کامیاب کارروائیاں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نے مثر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم کرم کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2018 برآمد کرلی، جبکہ ملزم عمران علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے اور نشاندہی پر دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں CD-70 ماڈل 1999 اور ہائی اسپیڈ ماڈل 2015 برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی سب انسپکٹر محمد مراد بھنگر نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر ظفر فراز کھوسہ و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد حیات بگٹی ساکن ربیع کو دوران چھاپہ گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک میگزین اور 15 زندہ راوند اور عرفان نام کا شناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، پولیس تھانہ شہید عزیز بلوچ نوتال سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2025 اور پولیس تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی (صدر کی حدود)سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ہائی اسپیڈ ماڈل 2017 بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزم سے تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے






