دکی(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/ عصمت اللہ ترین) مندے ٹک کے مقام پر تیز رفتار ٹوڈی گاڑی بے قابو ہرکھائی میں گرگئی، گاڑی کھائی میں گرنے گاڑی میں سوار 1 شخص جان بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں اور جان بحق شخص کی لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت فضل ولد گل حسن قوم یوسفزئی سکنہ ضلع شانگلہ خیبر پختونخواء سے ہوگئی، زخمیوں میں انور علی ولد عمر خطاب، میرزاہد ولد شہزادہ، سردار حسین ولد قادرخان اور نصراللہ ولد فضل الرحمان اقوام یوسفزئی ساکنان ضلع شانگلہ شامل ہیں، دو شدید زخمیون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔






