کچلاک سے کرایہ پر لی گئی فلڈر گاڑی دکی میں اسلحے کے زور پر چھین لی گئی، چوروں‌کی شناختی کارڈ مل گئی

کچلاک+دکی(عبداللہ خلجی/عصمت اللہ ترین) کچلاک سے کرایہ پر لی گئی فلڈر گاڑی دکی میں ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئی، ڈرائیور عبداللہ کے بیان کے مطابق کچلاک سے دو افراد میری گاڑی میں سوار ہوئے جبکہ کلی پرانہ دکی شیخ ابراہیم نانا زیارت کے قریب دو مزید ساتھیوں کیساتھ ملکر سواریوں نے مجھے باندھ کر پچھلی سیٹ میں ڈالا، مجھے دور لے جاکر گاڑی سے پھینکا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی، بعد میں پتہ چلا کہ جہاں مجھے پھینکا گیا اس جگہ کا نام مانکی ڈیم ہے.

ڈرائیور عبداللہ کے بیان کے مطابق میرے جیب سے نقد رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا گیا، کچلاک سے گاڑی کی بکنگ کرتے وقت میں نے سواری کے شناختی کارڈ کا تصویر لے کر اپنے بڑے بھائی کو وٹس ایپ کردیا تھا، جو اب بھی میرے بھائی کے فون میں محفوظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں