صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی قیادت میں ضلع صحبت پور میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی

مانجھی پور(آوازٹائمز)ضلع کونسل صحبت پور کے ممبر اور معروف زمیندار میر عین الدین کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کی فعال اور عوام دوست قیادت میں بلوچستان خصوصا ضلع صحبت پور میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکم مواصلات و تعمیرات کی جانب سے شروع کیے گئے میگا ترقیاتی منصوبوں نے برسوں کی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنا دیا ہے، جبکہ عملی پیش رفت نے عوام میں نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں نہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، دیہی رابطہ سڑکوں کی اپگریڈیشن، پلوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کی مرمت سمیت متعدد منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے مقامی آبادی کو سہولیات میسر آئیں گی اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا میر عین الدین کھوسہ نے کہا کہ صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے نہ صرف فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی بھی خود کر رہے ہیں تاکہ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ضلع صحبت پور میں ترقیاتی عمل اس رفتار اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع میں اضافے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے یہ اقدامات سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھل رہے ہیں جبکہ نقل و حمل کے بہتر نظام سے کاروباری طبقہ بھی خوشحال ہوگا آخر میں، میر عین الدین کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر صوبائی حکومت کی یہی توجہ برقرار رہی تو ضلع صحبت پور آنے والے برسوں میں بلوچستان کے ترقی یافتہ اور مثالی اضلاع میں شمار ہوگا۔ انہوں نے صوبائی وزیر سلیم احمد خان کھوسہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے ضامن ثابت ہو رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں