بھاگ میں ڈکیتیوں میں اضافہ، جمعیت علما اسلام تحصیل بھاگ کا بدامنی پر شدید ردعمل

بھاگ(آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام تحصیل بھاگ کے امیر مولانا قاضی حماداللہ میونسپل کمیٹی بھاگ کے کونسلر حاجی حفیظ اللہ مغیری ودیگر نے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ تحصیل بھاگ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے بھاگ شہر ولنک روڈز میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کے تسلسل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے گزشتہ روز بھاگ بازار میں اقلیتی برادری کے نوجوان دھیرج کمار سے موٹر سائیکل چھینا گیا بعد ازاں بھاگ کی معزز شخصیت ڈاکٹر گل بیگ مندرانی کو فیملی کے ساتھ کوئٹہ سے بھاگ واپسی پر بڈا کے قریب ڈاکوں نے لوٹ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھی میں بدامنی کے واقعات کا تسلسل جاری ہے نیشنل ہائی وے،بھاگ تا بختیارآباد روڈ، سمیت گردونواح میں ڈاکہ زنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جمعیت علما اسلام تحصیل بھاگ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا اعلی حکام فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لیں۔بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں