بلوچستان، 14اور 15دسمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(آوازٹائمز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 14 اور 15 دسمبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاط کریں، پہاڑی علاقوں میں برفباری کے خطرات کو مدنظر رکھیں اور ممکنہ مسائل سے بچنے کے لیے قبل از وقت تیاری کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں