پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)پاکستان کے اسٹنٹ ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کیا، جو پہلے 2022 میں ایک امریکی اسٹنٹ مین کے قائم کردہ ریکارڈ سے کہیں کم ہے۔اس سے قبل امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں ایک میل کی ریورس ڈرائیو 1 منٹ 15 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سلطان گولڈن کی کامیابی نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے اور اسٹنٹ ڈرائیونگ کے شعبے میں نئے معیار قائم کر دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں