نوکنڈی میں ایف ٹی سی ہسپتال تفتان رائفلز کے تعاون سے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں قائم ایف ٹی سی ہسپتال تفتان رائفلز کے بھرپور تعاون سے علاقے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تفتان، سیندک، کچاو اور تالاپ سمیت دور دراز علاقوں سے مریض بڑی تعداد میں علاج کی غرض سے ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔ایف ٹی سی ہسپتال میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، ماہر سرجن، اینستھیزیا اور دیگر میڈیکل اسپیشلسٹ 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ ہسپتال میں اپینڈکس اور ہرنیا کے متعدد کامیاب آپریشنز کیے جا چکے ہیں، جن کے بعد تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جس سے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو بڑی سہولت میسر آئی ہے۔ہسپتال میں جدید لیبارٹری سہولیات بھی دستیاب ہیں، جن میں خون کے مکمل ٹیسٹ، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ، شوگر، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، ہیپاٹائٹس بی و سی، ایچ آئی وی، پیشاب و پاخانے کے ٹیسٹ، ڈینگی این ایس ون، ایچ پائلوری، حمل کا ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ملیریا پیراسائٹ ٹیسٹ، دل کے انزائمز، ہڈیوں کا پروفائل، البومن، ٹرائی گلیسرائیڈز، الیکٹرولائٹس، پی ٹی اور پی ٹی ٹی، ہیپاٹائٹس اے و ای، ڈینگی سیریالوجی اور پاخانے میں مخفی خون کے ٹیسٹ شامل ہیں۔علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام میں نوکنڈی تفتان رائفلز اور پاک فوج کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے، جو عوامی فلاح و بہبود کے مختلف شعبوں میں تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں