اوتھل (آوازٹائمز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا غفور حیدری 16 دسمبر کو اوتھل آئیں گے، اور بعد نمازِ ظہر تا رات گئے جامعہ مدنیہ اوتھل میں ایک عظیم الشان، فقیدالمثال جلسہ عام و دستارِ فضیلت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی سیکریٹری جنرل و مہتمم جامعہ مدنیہ اوتھل مولانا عبد الحمید عارف، جے یو آئی پاکستان کے مرکزی اقلیتی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی اور جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے ضلعی سرپرست مولانا عبد الحلیم گنگو نے جامعہ مدنیہ اوتھل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری اوتھل میں اہم اور تاریخی خطاب فرمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبد الغفور حیدری کا 16 دسمبر بروز منگل ٹھیک 12:00 بجے ان شا اللہ زیرو پوائنٹ اوتھل سے شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جس کے بعد جلوس کی صورت میں شہر اوتھل سے گزرتے ہوئے جامعہ مدنیہ اوتھل پہنچا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم جلسہ عام سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرستِ اعلی سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین، مرکزی نائب امیر شیخ مولانا غلام قادر قاسمی، جے یو آئی بلوچستان کے سرپرستِ اعلی شیخ الحدیث مولانا فیض محمد سمانی، جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو، مفتی اعظم لسبیلہ و سرپرستِ اعلی جے یو آئی ضلع لسبیلہ مولانا مفتی اللہ بخش گنگو، سندھ کے ممتاز عالمِ دین مولانا صبغت اللہ جوگی، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد، مولانا مفتی محمد طاہر ہالیجوی سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب فرمائیں گے۔آخر میں جلسے کے منتظمین نے اہلیانِ اسلام سے پرزور اپیل کی کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کے شاندار استقبال اور جلسہ عام و دستارِ فضیلت کانفرنس میں بھرپور شرکت فرما کر اس عظیم دینی اجتماع کو کامیاب بنائیں






