سیکیورٹی فورسز کی ضلع مہمند، بنوں میں کامیاب کارروائیاں

پشاور، راولپنڈی(آوازٹائمز)سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں کے ضلع مہمند اور بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف دو الگ الگ کارروائیاں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارج مارے گئے، ضلع بنوں میں کئے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید چھ خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ خوارجی کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، وڑن“عزمِ استحکام”کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پْرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں