وزیراعظم شہباز شریف کا مہمند اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(آوازٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے ان آپریشنز میں **فتنتہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے اور قومی استحکام کے ویژن کے تحت کی گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز مسلسل دہشت گردی کے خلاف قابلِ ستائش کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ **دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم پر عزم ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بھی دہشت گردی کے خلاف ملک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں