جعفرآباد(آوازٹائمز)جعفرآباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پیدائش سے لے کر پانچ سال تک عمر کے 72 ہزار 700 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار میں پارلیمانی سیکریٹری بلوچستان اسمبلی انجنیئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر قومی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، امداد علی کھوسہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا اور خطرناک مرض ہے، جس سے بچا کے لیے حفاظتی قطرے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔






