سیکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے اندرونِ ملک چلنے والی تینوں ٹرینیں معطل

کوئٹہ(آوازٹائمز)سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور سرحدی علاقوں کے لیے چلنے والی تینوں مسافر ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین تاحکمِ ثانی نہیں چلائی جائیں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ٹرینوں کی اچانک معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ معلومات حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں