مانجھی پور (آوازٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ کا 16 دسمبر بلیک ڈے پر پیغامپاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے 16 دسمبر بلیک ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت نے قوم کے دلوں پر ایسا زخم لگایا جو کبھی نہیں بھر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد رہنا ہوگا اور شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ معصوم بچوں کا خون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ملک میں امن، تعلیم اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف واضح اور دوٹوک مقف اختیار کیا ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔آخر میں انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج کے دن شہدا کو سلام پیش کرتی ہے






