حب(آوازٹائمز) حب شہر میں جرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اور پولیس انتظامیہ محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تازہ واقعہ حب آچار ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں دن دہاڑے تین مسلح ڈاکوں نے پرچون کی دکان پر دھاوا بول دیا۔مسلح ڈاکوں نے دکاندار واحد بخش مینگل کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور دکان سے نقدی رقم، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد پولیس کی روایتی تاخیر اور بے عملی نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حب میں ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار روز کا معمول بن چکی ہے، لیکن ایس ایس پی ضلع حب اور پولیس انتظامیہ جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ شہر میں نہ گشت مثر ہے اور نہ ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی ہو رہی ہے۔عوامی حلقوں، تاجروں اور سماجی رہنماں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حب میں بڑھتے ہوئے جرائم کا فوری نوٹس لیا جائے، ایس ایس پی ضلع حب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا






