تربت میں نوجوان نے خودکشی کرلی

تربت(آوازٹائمز)تربت کے علاقے بہمن میں اسماعیل ولد عبدالستار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ خاندانی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔اہلِ خانہ کے مطابق خودکشی کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم وہ اس المناک واقعے پر شدید صدمے اور تشویش میں ہیں۔ متعلقہ حکام نے بھی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے اسباب اور حالات معلوم کیے جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں