خضدار پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار، 12 کلو پختہ چرس برآمد
خضدار (آوازٹائمز)خضدار میں ایس ایچ او سٹی اور ڈی آئی بی کی مشترکہ کامیاب کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد رفیق مینگل کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی منیر عالم جتک اور ڈی آئی بی ٹیم نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر سٹی ایریا میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلر گل شیر کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 12 کلو پختہ چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کوئٹہ سے لاڑکانہ کی جانب ٹوڈی کار کے خفیہ خانوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات انتہائی مہارت کے ساتھ چھپا کر منتقل کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید اہم انکشافات متوقع ہیں






