لورالائی (آوازٹائمز)لورالائی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران مشہور چور و ڈکیت، قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی انسپکٹر ہمایوں خان ناصر اور سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی کی قیادت میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی، سب انسپکٹر محمد عارف باتوزئی، اے ایس آئی گل محمد، اے ایس آئی جمال خان، اے ایس آئی گلانور، ایگل اسکواڈ اور سی آئی اے ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران مقدمہ نمبر 441/024 بجرم 380،457، مقدمہ نمبر 10/025 بجرم 392 اور مقدمہ نمبر 54/025 بجرم 380،457 میں مطلوب لورالائی کے مشہور چور و ڈکیت خان سلیمان خیل ساکن لورالائی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں زین اللہ ولد مومن قوم لونی ساکن نانا صاحب، دکی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم نے لورالائی میں متعدد موٹرسائیکل چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا۔اسی طرح سرفراز ولد روزی خان قوم حمزہ زئی ساکن لورالائی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کی گئی۔مزید کارروائی کے دوران عمر خان ولد شیر محمد قوم ناصر ساکن درگئی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ انورٹر برآمد ہوا۔ ملزم نے متعدد سبمرسیبل کیبل چوری کرنے کا اعتراف کیا، جس پر اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔لورالائی پولیس نے قتل کے مقدمہ نمبر 53/012 بجرم 302،323 میں مطلوب اشتہاری ملزم سعداللہ ولد حاجی برکت قوم ناصر ساکن لورالائی کو بھی گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں سی آئی اے لورالائی نے قتل کے مقدمہ نمبر 196/025 بجرم 302 میں مطلوب مفرور ملزم اویس ولد عبداللہ قوم درانی ساکن کھڈی محلہ لورالائی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی






