وندر (آوازٹائمز)تھانہ وندر کے ایس ایچ او راشد علی بزنجو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد عظیم ولد غلام محمد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر اور ایس ڈی پی او سرکل وندر محمد جان ساسولی کی نگرانی میں کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وندر پولیس نے معمول کے گشت کے دوران آر سی ڈی روڈ شارجہ ہوٹل کے قریب ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں تھانہ خالق آباد منگچر ضلع قلات کی ایف آئی آر نمبر 07، پولیس اے ٹی اے 12/2018 کے تحت دفعات 302، 324، 185، 353 ٹی پی اور 3/4/5 ایکسپلوزو ایکٹ شامل ہیں، جبکہ تھانہ شالکوٹ ضلع کوئٹہ کی ایف آئی آر نمبر 101/2015 کے تحت دفعات 302، 337 اے ڈی ایف اور 34 ٹی پی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم انسداد دہشت گردی عدالت خضدار کا بھی اشتہاری ہے اور قتل، دھماکہ خیز مواد کے استعمال اور پولیس مقابلے جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے






