کوئٹہ(آوازٹائمز) بروری روڈ کے علاقے بہادر آباد میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمرجنسی سروس کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت زیر علاج ہے۔






