خضدار، ایس ایچ او سٹی اور سی آئی اے پولیس کی اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائیاں

خضدار(آوازٹائمز)ایس ایچ او سٹی اورسی آئی اے پولیس نے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو اہم گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی نگرانی اور ڈی ایس پی سٹیم محمد رفیق مینگل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی منیر عالم جتک اور سی آئی اے انچارج نور احمد زہری، ثنا اللہ بارانزئی سمیت دیگر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم جام خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔اسی طرح دوسری کارروائی میں سوراب تھانہ کو قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم نصیر احمد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے سوراب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کارروائیاں اشتہاری عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں