چھتر میں قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

چھتر (آوازٹائمز)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر میر ارشد حسین خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما، مدبر سیاستدان اور اصولوں پر ثابت قدم شخصیت تھے، جن کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار مملکت پاکستان نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے یہ ثابت کیا کہ مضبوط قیادت، واضح نظریہ اور اصولوں کی پاسداری سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ قائداعظم کا فرمان ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔میر ارشد حسین خان کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قانون کی بالادستی، عدل و انصاف، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں تمام شہری بلا تفریق مذہب، نسل اور زبان کے مساوی حقوق رکھتے ہوں، اور بطور قوم ہمیں اس خواب کی تعبیر کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم بابائے قوم کے افکار و نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں