چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

چاغی(آوازٹائمز)پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈھڈر کے مقام پر بوزر اور پک اپ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پک اپ میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دلاور اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق تحصیل ماشکیل سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں