بلوچستان سے ملک بھر کے لیے معطل ٹرین سروس ایک روز بعد بحال

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور ملک بھر کے لیے ایک روز قبل معطل کی گئی ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز مختلف وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی مسافر ٹرینیں آج دوبارہ اپنے معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر کی سروس معطل کی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے جبکہ چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کے لیے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 28 دسمبر کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ ٹرین سروس کی بحالی سے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں