گوادر(آوازٹائمز)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے دسمبر 2025کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 257 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد مختلف کشتیوں اور راستوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 34 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن کے سفری دستاویزات اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کشتیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی






