کوئٹہ(آوازٹائمز)محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے 29 اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ مو سی خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی اور واشک میں بھی بارش متوقع ہے۔ خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی اسی عرصے کے دوران بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ساحلی علاقوں میں مقیم افراد بارش اور تیز ہواں کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں








