سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر اور ممتاز ماہرِ معیشت شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک قابل اور دیانت دار شخصیت تھیں جنہوں نے ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی نظام کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وزیر اعلی نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔اسی دوران وزیر اعلی بلوچستان نے پنجگور میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے بہادر جوانوں نے مثر اور بروقت کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے ریاست دشمن عزائم کو ناکام بنایا، جو فورسز کی اعلی تربیت اور غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ بلوچستان میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں