سنجاوئی(آوازٹائمز)تحصیل سنجاوی میں انسدادِ پوست/کوکنار کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی کی نگرانی میں لیویز فورس نے کلی شنلیز کے پہاڑی علاقے میں 7 تا 9 ایکڑ پر غیر قانونی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔آپریشن میں نائب رسالدار نور الحق غرشین اور لیویز فورس نے حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل سنجاوی میں اب تک مجموعی طور پر 47 تا 54 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی فصل تلف کی جا چکی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ انسدادِ پوست آپریشن مزید علاقوں کی نشاندہی کے ساتھ بلا تعطل جاری رہے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی






