کوئٹہ ہزارگنجی میں کسٹم اور ایف سی کی چھاپے، تاجروں کا کاروبار متاثر

کوئٹہ(آوازٹائمز)افغان قومی موومنٹ اور اے کیو ایم کے صوبائی رہنماں نے کوئٹہ کے ہزارگنجی اور دیگر شہروں میں کسٹم اور ایف سی کی جانب سے تجارتی سامان کے گوداموں پر چھاپے اور کروڑوں روپے کا سامان ضبط کرنے کے اقدام کو عوام دشمن اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بارڈرز پر تجارت بند ہونے کے باوجود تاجروں اور دکانداروں پر یہ پالیسی نافذ کرنا عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے مترادف ہے اور پشتون اضلاع کے عوام کے معیشتی حقوق پر واضح حملہ ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق بڑے تاجروں کا سامان رات کے اندھیرے میں کسٹم حکام کی ملی بھگت سے گزر رہا ہے، جس سے چھوٹے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔بیان میں صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ عوام دشمن اور سخت پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، ضبط شدہ سامان تاجروں کو واپس کیا جائے اور تاجروں کو کاروبار کرنے کی آزادی دی جائے، بصورت دیگر تاجر برادری کے ساتھ مل کر احتجاج کو نیا موڑ دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں