سبی کے مصروف چینک چوک پر دستی بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

سبی (آوازٹائمز)سبی شہر کے مصروف ترین علاقے چینک چوک میں دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس اور فلاحی اداروں کی ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد نعیم، ثنا اللہ، جنید، محمد ایان اور محمد رمضان شامل ہیں، جبکہ زخمی محمد وفا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں