اوتھل (آوازٹائمز)پریمیر لیگ سیزن 7 فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے فٹبال کو باقاعدہ کک لگا کر دیا افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی بھی چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی تھے۔گرانڈ آمد پر مہمانِ خصوصی کا پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا، بعد ازاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو لیئے گئے ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو روایتی اجرک بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔اس موقع پر معروف اسپورٹس شخصیت عبدالواحد سومرو، زاہد بلوچ، ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلی جاوید عظیم بلوچ، چیف آرگنائزر سرفراز مگسی، صدر ٹورنامنٹ وسیم احمد سومرو، جنرل سیکریٹری نصیر احمد موشیانی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ کھیل نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ آخر میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا






