عدالت عالیہ بلوچستان میں 2025 کے دوران 5 ہزار 813 مقدمات نمٹا دیے گئے، زیرِ التوا کیسز کی تعداد 6 ہزار 385 ہے

کوئٹہ(آوازٹائمز)عدالت عالیہ بلوچستان نے سال 2025 میں مقدمات کے فیصلوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سال 2025 کے آغاز میں عدالت عالیہ بلوچستان میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 5 ہزار 272 تھی۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان میں 6 ہزار 926 نئے مقدمات دائر ہوئے، جبکہ اسی عرصے میں 5 ہزار 813 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔ 31 دسمبر 2025 تک عدالت عالیہ بلوچستان میں زیرِ التوا مقدمات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 385 رہی۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں بھی سال 2025 کے دوران نمایاں کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ سال کے آغاز میں ماتحت عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 18 ہزار 685 تھی۔ سال 2025 کے دوران ماتحت عدلیہ میں 62 ہزار 393 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 62 ہزار 654 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ 31 دسمبر 2025 تک بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار 424 رہ گئی۔ عدالتی اعداد و شمار کے مطابق نئے دائر ہونے والے مقدمات کے مقابلے میں زیادہ مقدمات نمٹائے گئے جو عدلیہ کی مثر کارکردگی کا عکاس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں