حاجی شہر میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(آوازٹائمز)بولان کے علاقے حاجی شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایس ایچ او غلام مصطفی کلہوڑا کے مطابق لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سیول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال مقتولین کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں