قصور، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

قصور(ڈسٹرکٹ بیوروچیف /اظہرحسین) ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کی موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کی، ندیم عرف دیمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 موٹر سائیکل، نقدی دو لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مصطفیٰ آباد سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان قصبہ مصطفیٰ آباد سے گھروں، مساجد، سکول، کالجز اور دکانوں سے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی بھی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش 16 راہزنی، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمزحب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں