اسلام آباد + کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)سپریم کورٹ نے ترجمان بلوچستان حکومت اور کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کے متعلق بلوچستان حکومت کی اپیل خارج کردی ، صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی
عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ کی درخواست پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ نے ترجمانوں اور کواڈنیٹرز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا تھا ، سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس علی باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ تھے ، سماعت کے دوران عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور دلائیل دیئے ۔
حکومت بلوچستان کیجانب سے ایڈوکیٹ جنرل نے دلائیل دئیے، ایڈوکیٹ جنرل نے بلوچستان حکومت کیجانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی درخواست خارج کردی۔






