کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/انعام اللہ اچکزئی) ہنہ اوڑک کی صورتحال: قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار علاقے کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی بحالی اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
مبینہ شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہائشی نقیب اللہ جاں کی بازی ہار گئے۔ تین دیگر افراد زخمی ، مین علاقے میں سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے داخل ہوگئے ہیں۔ فائرنگ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔
مزید معلومات اپڈیٹ کی جارہی ہے






