تربت(آوازٹائمز) تربت کے علاقے جوسک میں واقعہ پیش آیا جب کمسن عادل قادر بخش، سکنہ مچھلی مارکیٹ، کچرہ ایریا میں کھیل رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچہ کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی اصل نوعیت اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں






